بلوچستان کے 33 اضلاع میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری

Published On 28 July,2021 10:41 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے 33 اضلاع میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 18292 افراد کو اور مجموعی طور پر 4 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے، گزشتہ روز بلوچستان میں 18 ہزار 292 افراد کو ویکسین لگائی گئی جس کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں 4 لاکھ 73 ہزار 702 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین صوبے کے 94 سینٹرز میں لگائی جا رہی ہے۔