اداکارہ کوشا کپیلا نے ارجن کپور سے ڈیٹنگ کی خبروں کو 'بکواس' قرار دیدیا

Published On 26 August,2023 12:58 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سے وابستہ سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ کوشا کپیلا نے ارجن کپور سے ڈیٹنگ کی خبروں پر لب کشائی کر دی۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کی گزشتہ انسٹا پوسٹ نے زائد العمر گرل فرینڈ و اداکارہ ملائکہ اروڑا سے علیحدگی کی خبروں کو جنم دیا، تاہم اب خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ارجن کپور سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ کوشا کپیلا کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

تاہم اب ان گردشی خبروں پر کوشا کپیلا نے لب کشائی کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ سب میری امی نہ پڑھ لیں‘۔

انہوں نے ان گردشی خبروں کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر روز میں اپنے بارے میں ایسی بکواس باتیں پڑھ رہی ہوں کہ اب مجھے خود کو اپنے آپ سے متعارف کرانے کی ضرورت پڑگئی ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’جب بھی میں اپنے بارے میں کچھ پڑھتی ہوں تو میں صرف یہ امید اور دعا کرتی ہوں کہ میری امی یہ سب نہ پڑھ لیں، ان کی سماجی زندگی بہت متاثر ہورہی ہے‘۔

خیال رہے کہ کوشا کپیلا نے بھومی پیڈنیکر اور شہناز گل کے ساتھ فلم ’تھینک یو فار کمنگ‘ میں اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں، تاہم انہوں نے چند ماہ قبل اپنے شوہر زوراور اہلووالیا سے علیحدگی اختیار کی ہے۔