ممبئی :(ویب ڈیسک ) بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کے لیے قانون بنایا جائے۔
یہ مطالبہ اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی کی جانب سے اپنے ملک میں اسی نوعیت کے قانون کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
پریتی زنٹا نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک عمدہ اقدام ہے، امید ہے کہ بھارتی حکومت بھی مستقبل میں اس طرح کا قدم اٹھائے گی۔
انہوں نے مداحوں سے یہ سوال بھی کیا کہ کیا یہ اس طرح کے جرائم کے خلاف عدم برداشت کا اچھا وقت نہیں؟ اطالوی حکومت اس حوالے سے پہلے ہی کمیٹی تشکیل دے چکی ہے، جبکہ پریتی نے بھارت میں بھی اسی قانون کو نافذ کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔