اداکارہ سونیا حسین نے مذاق رات کو حس مزاح پر مبنی غیر معمولی فیملی شو قرار دیدیا

Published On 19 December,2023 06:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معروف اداکارہ سونیا حسین نے "مذاق رات" کو حس مزاح پر مبنی ایک غیر معمولی فیملی شو قرار دے دیا۔

"مذاق رات" میں شرکت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سونیا حسین نے کہا کہ شو کا حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز تھا، "مذاق رات" واقعی ایک غیر معمولی فیملی شو ہے، شو کی کاسٹ اور عملے نے انتہائی احترام اور پیار کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر معمولی حس مزاح پر میں تین لیجنڈز ہنی البیلا، سخاوت ناز اور سردار کمال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، ان کی چمک دمک نے شو میں ایک بے مثال دلکشی کا اضافہ کیا۔

آخر میں اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ یقیناً شو کی جان، شو کے مرکزی کردار، میزبان عمران اشرف نے "مذاق رات" میں نئی جان ڈال دی ہے، شو کی مزید اَن گنت اور شاندار اقساط کے لیے دعا گو ہوں۔