مادھوری ڈکشٹ کی والدہ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Published On 12 March,2023 12:39 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی والدہ نہلاتا ڈکشٹ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری کی والدہ نہلاتا ڈکشٹ کا انتقال آج صبح ہوا، ان کی آخری رسومات بھی آج ہی ادا کی جائیں گی۔

والدہ کے انتقال کی تصدیق مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر شری رام نینے کی جانب سے کی جاچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری کی والدہ کی عمر 91 برس تھی، فی الحال ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔