عائزہ اعوان کا شوبز میں آنے کی خواہشمند لڑکیوں کیلئے اہم مشورہ

Published On 16 January,2023 02:53 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عائزہ اعوان نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی معاشی طور پر خود مختار ہونے کا جنون تھا اور میں نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کرنا چاہا تھا مگر وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکی۔

اداکارہ عائزہ اعوان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب میری عمر 18 برس تک تھی تب میرا وزن 65 کلو تھا اور اس وقت مجھے ماڈلنگ کے دوران کی جانے والی ادائیں بھی نہیں آتی تھیں، جس وجہ سے میں نے ماڈلنگ نہیں کی۔

عائزہ اعوان نے بتایا کہ میں نے پہلے سے ہی سوچ رکھا تھا کہ معاون کردار زیادہ نہیں کروں گی، اس لیے کچھ معاون کردار کرنے کے بعد ایسے کردار کرنے سے انکار کردیا جس وجہ سے کچھ عرصے تک سکرین سے دور بھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ میری شادی کے لیے رشتے آچکے ہیں اور میں شادی کو انتہائی اہم سمجھتی ہوں، جب بھی خدا کو منظور ہوگا شادی ہو جائے گی۔

انہوں نے شوبز میں آنے کی خواہش رکھنے والی نئی لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ انڈسٹری کا حصہ بننے سے قبل اپنے ٹارگٹ اور سوچ کو بہتر رکھیں، انہیں معلوم ہونا چاہئیے کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔

انکا مزید کہا کہ شوبز میں آنے کے بعد برے رویوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم جب بھی مجھے لگتا تھا کہ کوئی شخص اپنی حد سے بڑھ رہا ہے تو اسے سخت لہجے میں بات کر کے خاموش کرا دیتی تھی۔