ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اور زوریز ملک کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

Published On 23 September,2022 11:35 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ماڈل علیزے گبول اور زوریز ملک کے ہاں پہلے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اور زوریز ملک کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کی خوشخبری زوریز ملک نے انسٹا گرام سٹوری پر دوستوں اور مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

تصویر میں زوریز کو اپنے نومولود بچے کا بوسہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے، کچھ عرصہ قبل ہی ملک زوریز نے اپنے انسٹا گرام سٹوری پر فالوورز کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا تھا کہ"وہ اور ان کی اہلیہ جلد والدین بننے جا رہے ہیں"۔

یاد رہے کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اور زوریز ملک 2021ء کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔