اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی بجٹ میں ڈسٹری بیوٹرز اور پروڈیوسرز پر عائد 8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دے دی گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا گیا جس میں تجویز دی گئی کہ فلم اور ڈرامہ کی ایکسپورٹ پر ٹیکس ری بیٹ دیا جارہا ہے، سینما اور پروڈیوسرز کی آمدن کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا جارہا ہے، سینما، پروڈکشن ہاؤسز، فلم میوزیمز، پوسٹ پروڈکشن فسلیٹی کو سی ایس آر کا درجہ دیا جائے گا۔
غیر ملکی فلم سازوں کو مقامی سطح پر شراکت داری کے منصوبوں پرری بیٹ، ان منصوبوں پر 70 فیصد شوٹنگ پاکستان میں لازم ہوگی، ڈسٹری بیوٹرز اور پروڈیوسرز پر عائد 8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم، فلم و ڈراموں کی و آلات کی امپورٹ پر کسٹم ڈیوٹی 5 سال کے لیےختم، نئی فلم، ڈراموں کے لیے آلات منگوانے پر سیلز ٹیکس صفر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
نئی فلم ، ڈراموں کے لیے آلات منگوانے پر انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی ختم، نیشنل فلم انسٹیٹیوٹ، پوسٹ فلم پروڈکشن فسیلٹی اور نیشنل فلم سٹوڈیو کا قیام ہوگا، اس مقصد کے لئے ایک ارب روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔