بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد چل بسے

Published On 11 February,2022 08:15 pm

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد اور فلم ڈائریکٹر روی ٹنڈن چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلموں کی معروف ہدایتکار روی ٹنڈن کو سانس کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور 86 برس کی عمر میں موت کے منہ میں چلے گئے ۔

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے، میں ہمیشہ آپ کی طرح بنی رہوں گی اور کبھی آپ کو نہیں بھلاؤں گی، پاپا میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔