بھارت کی نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ سریکھا سکری انتقال کر گئیں

Published On 16 July,2021 05:13 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی سینئر اور 3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ سریکھا سکری 75 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سریکھا سکری کے منیجر کا کہنا ہے کہ سریکھا سکری کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا، وہ کئی ماہ سے علیل تھیں، 2020 میں اداکارہ کو دماغی فالج کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ دوسری مرتبہ دماغی فالج کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں میں مبتلا تھیں۔