لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکارہ حمیرا ارشد نے 6 ستمبر کی مناسبت سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ 1965میں یوم دفاع کے موقع پر جو جذبہ تھا اسی جذبے اور ولولے کی آج قوم کو ضرورت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ ملک بزرگوں کی قربانیوں سے حاصل ہوا، ماؤں نے ملک کے لئے اپنے لخت جگر قربان کئے ، آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ہمیں اپنے خدا کا شکر گزار ہونا چاہئے۔
حمیرا ارشد نے مزید کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر ہمیں تجدید عہد کرنا چاہئے کہ ہم وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اس کی ترقی کیلئے دل وجان سے کام کرینگے۔