پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں بھی یوم دفاع بھرپور انداز سے منایا جارہا ہے، شہریوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی، فضا پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
پشاور میں بھی یوم دفاع کے موقع پر کورونا کے باوجود ریلی میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ وطن کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یوم دفاع ریلی میں شریک بچوں نے پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فوجی وردی بھی زیب تن کی جبکہ کور کمانڈر پشاور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ قوم کے جذبہ ایمان، کردار،ہمت اور خلوص کا امتحان جنگ سے ہوا کرتا ہے۔ 6 ستمبر 1965ء کی جنگ اس کی زندہ مثال ہے۔