مہوش حیات نے علامہ اقبالؒ کا کلام شیئر کر دیا، سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 06 May,2020 10:28 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر حضرت علامہ اقبالؒ کا کلام شیئر کر دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات یوں تو دنیا بھر میں اپنا نام کما چکی ہیں، اس دوران ان کے مداحوں کی بڑی تعداد اداکارہ کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ کے منتظر رہتے ہیں۔ایسے میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنے متعلق گاہے بگاہے مداحوں کو آگاہی دیتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات نے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگا دیا

چند روز قبل تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی طرح سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا تھا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئر کرنے والی سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستانی اداکارہ نے اپنی ایک خوبصورت اور دلکش تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’سب سے پاکستان‘۔

اداکارہ کی طرف سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے ان الفاظ کو بہت پسند کیا اور اس پر انہیں خوب داد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی، مہوش حیات کی بھارت پر شدید تنقید

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی مشہور اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، مہوش حیات کا طبی عملے کو حفاظتی سامان فراہم کرنے کا مطالبہ

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے انسٹا گرام پر حضرت علامہ اقبالؒ کا کلام شیئر کر دیا۔

انہوں نے انسٹا گرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ
‎‫ہر شیشہ ٹوٹ جاتا ہے پتھر کی چوٹ سے
پتھر ہی ٹوٹ جائے، وہ شیشہ تلاش کر

ہر شخص جل رہا ہے عداوت کی آگ میں
اُس آگ کو بجھا دے، وہ پانی تلاش کر

سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گذر گئیں
دنیا تری بدل دے، وہ سجدہ تلاش کر!
علامہ اقبالؒ