اداکار جاوید کوڈو ٹریفک حادثہ میں زخمی

Last Updated On 03 June,2018 09:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معروف کامیڈین جاوید کوڈو ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے اداکار جاوید کوڈو رات کو جا رہے تھے کہ مسلم ٹاﺅن کے نزدیک ان کو حادثہ پیش آ گیا۔ جاوید کوڈو کو طبی امداد کے لیے گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کے کولھے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جس کو جوڑنے کے لئے ان کا آپریشن کیا جائے گا۔