لاہور: (دنیا نیوز) سبزہ زارمیں پولیس اہلکاروں کے خلاف اغوا اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج ہو گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گاڑی سوار شہری سے واردات کی، موٹرسائیکل سوار 4 پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے روکا، ایک اہلکار گاڑی میں بیٹھ گیا اور گن دکھا کر جیب سے کیش نکال لیا۔
رقم کم ہونے پر اہلکار بینک لے گئے، اے ٹی ایم سے بھی کیش نکلوایا، واردات کے بعد پولیس اہلکاروں نے دھمکی دے کر بھگا دیا۔
سبزہ زارمیں پولیس اہلکاروں کے خلاف درج ہونیوالی اس ایف آئی آر کے بعد رواں سال پولیس کےخلاف درج ہونےوالی ایف آئی آرز کی تعداد 100 ہوگئی۔