راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے تاوان کیلئے 19 سالہ لڑکے کو اغوا کرنے والے مجرم کو سزا سنا دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم افراسیاب کو عمر قید کی سزا سنائی، مجرم نے گن پوائنٹ پر 19 سالہ لڑکے کو اغوا کیا تھا۔
مجرم نے مغوی کے ورثا سے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ جولائی 2023 کو تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔