کراچی: (دنیا نیوز) سٹی کورٹ کارساز میں گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی ہلاکت کے مقدمہ میں ملزمہ نتاشا سے متعلق تفتیشی افسر کی پیش کردہ میڈیکل رپورٹ دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق جناح ہسپتال کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر نے ملزمہ کو کنفیوژ قرار دیا ہے۔
پولیس نے جناح ہسپتال کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی وارڈ نمبر 20 سے ملزمہ سے تفتیش اور عدالت میں پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔
رپورٹ کے مطابق انچارج ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیورل سائنسز ڈاکٹر گھونی لعل نے پولیس کو جواب دیا کہ نتاشا دانش سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ میں تفصیلی معائنے کے لئے داخل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فی الوقت ملزمہ کنفیوژ ہے، ملزمہ کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہو یا تفتیش میں شامل ہوسکے۔