اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں ذاتی رنجش پر بھتیجے نے چچا کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ مریدکے میں نہر سے نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقے میں بھتیجے نے سگے چچا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم کا اپنے مقتول چچا کے ساتھ رشہ نہ دینے پر تنازع چلا آ رہا تھا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب مریدکے کے علاقے تھانہ صدر کے حدود میں نہر سے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے، جسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا اور لاش نہر میں پھینک دی، پولیس نے موقع سے نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دی۔