حیدر آباد: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

Published On 17 January,2024 06:28 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

حیدر آباد کے علاقے ڈاکٹر کالونی میں 2 ڈاکو مبینہ طور پر لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت ہاشم اعوان کے نام سے ہوئی جو سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے فرار ہونے ساتھی کی تلاش شروع کر دی ہے۔