لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ چار ملزمان فرار ہوگئے۔
لاہور کے علاقے شادباغ میں پولیس نے ناکے پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار چھ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ چار ملزمان ساتھیوں کی مدد سے پولیس اہلکاروں سے سرکاری رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں قاسم اور ریاض شامل ہیں، دونوں ملزمان ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔