سرگودھا: (دنیا نیوز) نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے پل گیارہ کے تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول حامد چٹھہ کے بھائی عنصر چھٹہ کو بھی کچھ عرصہ قبل فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
ورثا کا نعش فیصل آباد روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج، گاڑیوں کی لمبی لاٸنیں لگ گئی سرگودھا ،مسافروں کو سخت گرمی میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔