گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں کلینک تاخیر سے پہنچنے پر مریض نے عطائی ڈاکٹر کو قتل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ فیروزوالا نئی آبادی میں مقتول افضل نے محلے میں کلینک بنا رکھا تھا ، علی رضا نامی ملزم کلینک پر آیا اور ٹیلفون کر کے ڈاکٹر کو کلینک پہنچنے کا کہا ، مقتول ڈاکٹر کلینک پر پہنچا تو ملزم نے تاخیر سے آنے پر جھگڑا شروع کر دیا ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے بعد ملزم نے مقتول ڈاکٹر پر فائرنگ کر دی اور موقع پاتے ہی فرار ہوگیا ، ملزم علی رضا نشہ کا عادی ہے۔
پولیس کی جانب سے مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے ۔