لاہور : گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

Published On 16 March,2023 09:30 am

لاہور : (دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شادباغ میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پانچ سالہ علی حیدر موٹرسائیکل پر سوار اپنے والد کے ساتھ جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرگئی، جس سے بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔

سی سی پی او کے حکم پر نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ شادباغ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔