اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کوہسار کی پولیس نے کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے دونوں ملزمان وارداتوں کے دوران فائرنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
وفاقی پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان لاہور پولیس کو بھی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔