اسلام آباد :دھوکے سے تین مزدوروں کے گردے نکال لیے گئے

Published On 22 January,2023 11:49 am

اسلام آباد : (ویب ڈیسک ) بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس کے رہائشی 3 مزدوروں کو دھوکا دے کر ان کے گردے نکال لیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم محمد سلیم مزدوروں کو پہلے راولپنڈی اور پھر اسلام آباد لے کر گیا جہاں نامعلوم مقام پر ڈاکٹروں نے تینوں مزدوروں کے گردے نکال لیے۔

پولیس کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں مرکزی ملزم محمد سلیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق پتوکی کا رہائشی ملزم محمد سلیم نے مزدوروں کو ڈھائی لاکھ روپے دینے کا لالچ دیا، ملزم محمد سلیم مزدوروں کو راولپنڈی اور پھر اسلام آباد لے گیا، ملزم کے سہولت کار ڈاکٹر نے مزدوروں کو نامعلوم مقام پر لے جا کر گردے نکال لیے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجیلنس پی ایچ او ٹی اے کا کہنا ہے کہ تینوں مزدوروں کے پیٹ پر آپریشن کے نشانات بھی موجود ہیں۔