اسلام آباد: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Published On 21 January,2023 06:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ سہالہ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا، زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔