لاہور : (دنیا نیوز) لاہور پولیس کی بڑی کارروائی ، گردہ چور گینگ کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیاگیا ۔
شمالی چھاؤنی صدر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ آفتاب پھلروان نے بتایا کہ گردہ چور گینگ کے 6 ملزموں کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ہے ، ملزم مختلف شہروں کے سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ٹارگٹ کرتے تھے ، راولپنڈی میں لیب بنا رکھی تھی۔
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ ایک گردہ نکالنے کے 5لاکھ روپے ملتے تھے، اب تک 70 سے زائد گردے نکال چکے ہیں۔
آفتاب پھلروان نے مزید کہا کہ گینگ میں شامل ڈاکٹرز اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔