احمد پور شرقیہ : پولیس کی کارروائی، منشیات فروش باپ بیٹا گرفتار

Published On 13 January,2023 04:01 am

احمد پور شرقیہ : ( دنیا نیوز ) تھانہ سٹی کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے ملزمان میں باپ شیخ مسعود اور بیٹا فرحان مسعود شامل ہیں جبکہ ملزمان سے 6 من منشیات اور ایک گاڑی برآمد ہوئی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔