کراچی : مبینہ پولیس مقابلوں کےبعد 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 11 January,2023 09:34 am

کراچی : (دنیا نیوز ) کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مختلف مبینہ مقابلوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزم گرفتار کرلیےگئے ۔

کراچی پولیس کے مطابق اتحاد ٹاؤن گلشن غازی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان  مبینہ مقابلے میں  3ڈاکوزخمی حالت میں گرفتارکرلیے گئے ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمدکر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان 200 سےزائدڈکیتی کی وارداتیں کرچکے ہیں ۔

 ایک اور کارروائی میں کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی پونے05  نمبرامام بارگاہ کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے  ۔

کراچی پولیس نے شاہ لطیف عظیم ہوٹل کےقریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔