کراچی:(دنیا نیوز) گلشن اقبال بلاک 4 میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا درد ناک قتل، سفاک شوہر نے 6 بچوں کے سامنے بیوی کو دیگ میں بٹھا کر اوپر سے ابلا ہوا پانی بھی ڈالا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ملزم 3 بچوں کو ساتھ لیکر فرار ہوگیا۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 میں مقتولہ کی بیٹی نے پولیس کو آنکھوں دیکھا حال بتا دیا، ملزم اپنی بیوی کو بد چلنی پر اکساتا تھا۔
بچی کے مطابق اس کے والد نے منہ پر تکیہ رکھ کر پہلے والدہ کو قتل کیا، دیگ میں بٹھا کر اوپر سے ابلا ہوا پانی ڈالتا رہا، قاتل باپ نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، بھر اپنے 3 بچوں کو لیکر فرار ہو گیا، ملزم اپنے 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو ساتھ لیکر بھاگ گیا، پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نجی سکول کا چوکیدار ہے اور سکول میں ہی فیملی کے ساتھ رہ رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔