فیصل آباد میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد اور فائرنگ سے 2 ہلاک، ایک زخمی

Published On 23 November,2021 09:16 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ڈکیتی کے لئے گھر میں داخل ہونے والے 3 ڈاکووں کو شہریوں نے پکڑ لیا، تشدد کے بعد گولیاں مار کر 2 ڈاکو ہلاک کردیئے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ مکوانہ میں دو ڈاکو شہریوں نے مار دئیے۔ اطلاعات کے مطابق مبینہ 3 ڈاکو گھر واردات کے لئے آئے۔ گھر والوں کے شور پر اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔ تشدد کا نشانہ بنایا اور نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 ڈاکو دم توڑ گئے جن میں سے ایک کی شناخت نور جپہ کے نام سے ہوئی ہے۔

تیسرا ڈاکو زخمی ہوا جس کو اہل علاقہ نے پولیس کے حوالہ کردیا۔