کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد آصف بھایا گرفتار

Published On 05 April,2021 04:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے منگھو پیر روڈ پر کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد آصف بھایا کو گرفتار کرلیاگیا۔

سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ پرکارروائی کی ہے جس میں متحدہ لندن کا اہم دہشتگرد گرفتارکرلیاگیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد آصف بھایا سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

دہشتگرد آصف بھایا دہشتگردی،قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کے مقدمات میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔