لاہور: پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص جاں بحق

Published On 05 March,2021 09:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن وحدت روڈ پر ایک شخص پتنگ ڈور گلے پر پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پتنگ کی ڈور پھرنے سے متاثرہ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیا اور متعلقہ ایس ایچ او کو چارج شیٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی نہ روکنے پر متعلقہ ایس ایچ او کےخلاف کارروائی ہوگی، ڈور پھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں۔