کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے میاں، بیوی اور بیٹے سمیت منشیات فروشی اور سپلائی میں ملوث 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس آئی سفیر بٹ کو شہید کرنے کے کیس میں ملوث ملزم بھی پکڑا گیا۔
ملیر سٹی پولیس نے غریب آباد کے قریب چھاپے کے دوران منشیات کی سپلائی میں ملوث خاندان کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں میں باپ،بیٹا اور ماں شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تین کلو سے زائد چرس اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق ملزموں کے خلاف منشیات کی سپلائی کے بیس سے زائد مقدمات درج ہے۔ لانڈھی شرافی گوٹھ میں ریلوے لائن سے پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کیا۔ ملزموں سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد منشیات اور نقدی برآمد ہوئی۔
ملزم مختلف اقسام کی منشیات کی فروخت میں ملوث ہیں۔جمشید کوارٹر پولیس نے اے ایس آئی سفیر بٹ کو شہید کرنے کے ملزم کو ناجائزاسلحہ رکھنےکےجرم میں گرفتار کرلیا۔
ملزم کو بلوچ پاڑہ سےخفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔اس کے قبضے سے بغیر لائسنس پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ملزم نے دوہزار گیارہ میں اے ایس آئی سفیر بٹ کو شہید کیا تھا۔
ایک دوسری کارروائی میں گھر میں ڈکیتی کا ملزم عدنان عرف پارٹی پکڑا گیا۔ بلوچ پاڑہ جہانگیر روڈ نمبر سے منشیات فروش حمید عرف کلن کو گرفتار کرلیا گیا ۔