زیرہ، سریش اور سرخ مرچ کی آڑ میں چائے کی اسمگلنگ پکڑی گئی

Published On 17 January,2021 03:46 pm

چمن: (دنیا نیوز) پریزمنٹ کلکٹریٹ کسٹمز اور پریوینٹو چمن نے زیرہ، سریش اور سرخ مرچ کی آڑ میں چائے کی اسمگلنگ پکڑ لی۔

کسٹم حکام نے پریوینٹو چمن کے ہمراہ کسٹمز اسٹیشن پر کارروائی کی اور چائےکی پتی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، کارروائی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر ملکی چائے کی پتی برآمد ہوئی، دوران کارروائی انکشاف ہوا کہ چائے کی پتی ڈیکلریشن کے ذریعے دو کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس اورڈیوٹی کے بغیر اسمگل کی جارہی تھی۔

28 ہزار پانچ سو کلو گرام چائے کی پتی کے کنسانئنمنٹ پر ٹرانزٹ برائے افغانستان لکھا ہوا تھا، چھاپہ مارکارروائی کےدوران عطاللہ نامی امپورٹر اور کلیرنگ ایجنٹ کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔