کراچی: زیر حراست دو ملزمان لاک اپ توڑ کر فرار، ایس ایچ او، ہیڈ محرر سمیت چار اہلکار معطل

Last Updated On 09 July,2020 04:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا تھانہ کے لاک اپ سے 2 ملزمان دروازہ توڑ کر فرار ہوگئے۔ غفلت برتنے پر ایس ایچ او اور ہیڈ محرر سمیت 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دروازہ توڑا اور دوسرے کمرے سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزمان چوری کے کیس میں بند تھے۔ غفلت برتنے پر ایس ایچ او اور ہیڈ محرر سمیت 4اہلکار معطل کر دیا گیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس پر غفلت کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ دو اہلکاروں کو گرفتار کر کے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل چاچڑ کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان اور نور حیات رات گئے 3 بجے تھانے سے فرار ہوئے۔ دونوں ملزمان چوری کے مقدمے میں گرفتار اور ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھے۔ واقعے کی انکوائری ایس پی لانڈھی شاہنواز کے سپرد کردی گئی ہے۔