سکھر: جرگے کا پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو قتل کرنیکا حکم

Last Updated On 26 November,2018 08:44 pm

سکھر: (دنیا نیوز) میاں بیوی انصاف لینے تھانے پہنچ گئے، ڈی آئی جی کی جوڑے کو تحفظ دینے کی ہدایت۔

سکھر: (دنیا نیوز) سکھر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے خلاف جرگہ نے ظالمانہ فیصلہ دیتے ہوئے جوڑے کو قتل کرنے کا حکم دے دیا۔ سکھر میں لڑکے اور لڑکی نے کورٹ میرج کی تو روایت کے قیدی لوگ اُن کے خلاف ہو گئے۔

مقامی بااثر افراد نے جرگہ بلا کر فیصلہ کیا کہ دونوں کو قتل کر دیا جائے۔ جس کے بعد دونوں میاں بیوی سکھر کے تھانے میں پہنچے اور انصاف کے لئے درخواست دی۔ ڈی آئی جی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے جوڑے کو تحفظ دینے کا حکم دیا ہے اور ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔