کراچی: سسرالیوں کے آگ لگانے سے جھلسنے والی سلمی ہسپتال میں دم توڑ گئی

Last Updated On 20 November,2018 10:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سسرالیوں کی جانب سے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے سے جھلسنے والی سلمی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ مقتولہ کے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ ماضی میں سلمی کو زہر بھی دی گئی، پولیس تعاون نہیں کر رہی۔

ایک اور حوا کی بیٹی کا دکھ بھرا انجام، خاتون کو سسرالیوں نے پٹرول چھڑک کر جلا دیا، 75 فیصد جسم جھلسنے سےسلمیٰ ہسپتال میں دم توڑ گئی، سلمیٰ دو روز سے سول ہسپتال کے برن وارڈ میں زیر علاج تھی۔

ورثا نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کر دیا، ان کے مطابق دو روز قبل سسرالیوں نے سلمیٰ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی، ماضی میں زہر بھی دیا گیا۔ مقتولہ کی بہن کے مطابق بہنوئی احمد سلمیٰ کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا، پولیس بھی تعاون نہیں کر رہی۔