لاہور: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ سکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے کرکٹ سکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان محمدرضوان، بابراعظم،عبد اللہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔
واضح رہے نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔