لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک اور ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان رواں سال آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا، ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچز اپریل 2025 میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کوالیفائرز میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔