آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے! شان مسعود کپتانی سے متعلق سوال پر برہم

Published On 28 January,2025 01:23 am

ملتان: (دنیا نیوز) آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے، کپتان شان مسعود کپتانی سے متعلق صحافی کے سوال پر برہم ہوگئے۔

صحافی نے شان مسعود سے سوال کیا کیا آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پی سی بی کرے گا؟ شان مسعود نے پہلے کہا اگلا سوال، پھر جواب دیتے ہوئے کہا اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلے کرنا پی سی بی کا کام ہے، جو بھی فیصلے ہوتے ہیں مجھ سمیت سب کرکٹرز قبول کرتے ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ اس طرح سے بے عزت کرنا کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا، ہم سب ملک کے لیے کھیلتے ہیں۔