دبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کو ٹی 20 ورلڈکپ میں عدم شرکت سے متعلق خط لکھ دیا۔
خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔
خط میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی کلیئرنس نہیں دی۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹورنامنٹ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں، ہماری نیک خواہشات منتظمین کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ 23 نومبر سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔