لاہور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق سابق قومی کپتان بابراعظم کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ بلے بازوں میں ٹاپ ٹین میں اور کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے سٹار بلے باز کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری اور آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمانے ہوئے ہیں۔
باؤلرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندر ایشون پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین باؤلرز میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔