دورہ نیوزی لینڈ: سلیکشن کمیٹی کا بابر اعظم کو آرام دینے پر غور

Published On 16 December,2023 02:02 pm

لاہور: ( دنیا نیوز) قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں سابق کپتان بابر اعظم کو آرام دینے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابراعظم کو آرام دینا چاہتی ہے جبکہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بابر اعظم کو نیوزی لینڈ ساتھ لے جانے کی تجویز دی ہے۔

کمیٹی محمد رضوان کو بھی آرام دے کر اعظم خان کو کھلانا چاہتی تھی تاہم ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ کی تجویز پر دونوں کیپرز کو سیریز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں خراب پرفارمنس کے باعث شاداب خان کی مسلسل خراب پرفارمنس پر انہیں سکواڈ سے ڈراپ کئے جانے کا امکان جبکہ ابرار احمد کو سپن اٹیک میں اسامہ میر اور محمد نواز کیساتھ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔