دورہ نیوزی لینڈ: شاداب خان کی قومی سکواڈ کیلئے نیک خواہشات

Published On 20 December,2023 01:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب ہونے والی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں شاداب خان نے لکھا کہ ہمارے ہاں روایت ہے کہ جو ٹیم میں منتخب نہ ہوں ان کے حق میں ٹیم میں منتخب ہونے والوں کی مخالفت کی جاتی ہے، لیکن مثبت رہیں اور شاہین سمیت تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں ابھی اپنی انجری سے ٹھیک ہورہا ہوں اور جلد ہی 4 روزہ کرکٹ کھیلنا شروع کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان سکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔