افغان کرکٹر گرباز بلے کا تحفہ دینے پر بابر اعظم کے مشکور

Published On 26 October,2023 12:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) افغانستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللہ گرباز نے بلا تحفے میں دینے پر پاکستانی کپتان بابراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں رحمان اللہ گرباز نے لکھا کہ زبردست کھلاڑی اور شخصیت کی جانب سے بہترین تحفہ ہے، بابر اعظم ایک شائستہ شخصیت کے مالک ہیں۔

انہوں نے بابر اعظم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ آپ مضبوط رہیں اور چمکتے رہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے بعد بابر اعظم نے اپنا بیٹ افغانی بلے باز رحمان اللہ گرباز کو تحفے میں دیا تھا۔