سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

Published On 04 May,2023 02:22 am

اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

کراچی میں ہونیوالے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دیا تھا۔

288 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 261 رنر بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے سیریز میں شاندار کھیل پیش کیا اور قوم کو ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑیوں پر فخر ہے، امید ہے کہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔