شارجہ: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
عبداللہ شفیق مسلسل چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔
عبداللہ شفیق 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے اور کم بیک کے بعد افغانستان کے خلاف دونوں اننگز میں بھی عبداللہ شفیق نے ڈک حاصل کیا۔
اس سے قبل پاکستان کے محمد حفیظ مسلسل تین اننگز میں ڈک پر آؤٹ ہوئے تھے،حفیظ کے علاوہ دیگر 25 کرکٹرز بھی زیادہ سے زیادہ مسلسل تین بار ہی ڈک پر آؤٹ ہوئے۔