اسلام آباد: (دنیا نیوز)انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سر زمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔
انگلش کرکٹ ٹیم تاریخی دورے پر بین اسٹوکس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا، مہمان کھلاڑیوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
Welcome guys! Great to have you here.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 26, 2022
It is going to be an exciting series #PAKvENG #UKSePK https://t.co/eQLyHnJIV7
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی، انگلش کرکٹرز آج آرام کے بعد پیر سے کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔
پاکستانی سرزمین پر پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔
انگلش کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے تھے۔