میلبرن: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں شاہینوں نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ لڑ کھڑا گئی، اوپنر محمد رضوان 15 رنز بنا کر سیم کرن کا شکار بنے جبکہ ٹیم کے 45 کے مجموعی سکور پر محمد حارث 8 اور بابر 32 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد صفر پر بین سٹوکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
شان مسعود کو 38 اور محمد نواز کو 5 رنز پر سیم کرن نے جبکہ شاداب کو 20 رنز پر کرس جورڈن نے آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3، عادل راشد اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ بین سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔